موڑکھنڈا : ملازم کا ساتھیوں کیساتھ ملکر مالک پر تشدد‘ لاکھوں روپے ‘ زیورات لے گئے 

موڑکھنڈا (نامہ نگار) ملازم نے دیگر چار ساتھیوں کی مدد سے اہل خانہ کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاکر مالک کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لاکھوں روپے ‘ طلائی زیورات لوٹ لئے۔ بتایا جاتا ہے کہ نواحی گاؤں ٹھٹی سراوں کے رہائشی ملک ولایت کے اہلخانہ شادی کے سلسلے میں گھر سے باہر تھے کہ چند ماہ قبل ہی ملازمت پر رکھے ملازم یاسین نے چار ساتھیوں کے ہمراہ ولایت کوحویلی میں شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سیف الماریوں کے تالے توڑ کر دس لاکھ روپے ‘ طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر اور ولایت کو کمرے میں بند کر کے فرار ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...