لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا کہ عشرہ ذوالحج سعادت کے ایام ہیں،رضائے الٰہی کے حصول کی کوشش کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ حضورنبی کریمؐ کی سیرت طیبہ اس سلسلے میں مکمل رہنمائی کرتی ہے۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ تکبیرات تسبیحات اورتہلیلات کا سلسلہ مقررہ ایام تک بھرپورجاری رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ویسے توہرسانس کے ساتھ انسان کو توحید کا درس ملتاہے لیکن ذوالج میں اس کی اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے ۔سیدنا ابراہیمؑ اورسیدنا اسمٰعیلؑ سمیت تمام انبیاء کرامؑ کی توحید کے لیے بھرپور جدوجہدکا پتہ چلتا ہے۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ عقیدہ توحید کے پرچاراوردفاع کے لیے انبیاء کرامؑ کا پاکیزہ مشن آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔