مریضوں کے علاج میں ماہرہیلتھ پروفیشنلز کااہم کردارہے:ڈاکٹر شاہدمنیر

Jun 11, 2024

لاہور( خصوصی نامہ نگار )چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا ہیلتھ پروفیشنلز کی بہترین تربیت، مہارت اور جدید آلات مریضوں کے علاج معالجے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزگلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال میں منعقدہ ہیلتھ پروفیشنلز بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے گلاب دیوی ایجوکیشنل کمپلیکس اور العلیم میڈیکل کالج کی انتظامیہ کو پہلی بین الاقوامی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔کانفرس کا افتتاح چیئرمین ایچ ایم سی پنجاب شاہد منیر نے کیااورکانفرنس کے مہمان خصوصی چیئرمین گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال سید شاہد علی شاہ تھے۔کانفرنس کا مقصد فزیوتھراپی الائیڈ سائنسز اور نرسنگ کے پیشہ ور افراد اور ماہرین کو اس موضوع پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا تھا۔   ڈاکٹر شاہد منیرنے کہا مجھے امیدہے العلیم میڈیکل کالج کی انتظامیہ اسی طرح شعبہ صحت میں کردار ادا کرتی رہے گی اور ڈاکٹر عابد علی ہاشمی کی ادارے کیلئے خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔کانفرس میں دو ہزار سے زائد اساتذہ اور طلبہنے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں