چین پرپوری پاکستانی قوم کو اعتماد ہے :احسان شانی خان  

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما احسان شانی خان نے کہا ہے کہ حکمران جماعت شہباز شریف کے دورہ چین پر شیخیاں مارنے کی بجائے قوم کو اس دورہ کے حقیقی مقاصد اور اس سے حاصل ہونیوالے قومی مفادات کے حوالے سے آگاہ کرے چین کسی ایک پارٹی یا حکومت کا نہیں بلکہ پاکستانی ملت کا بااعتماد دوست ہے جس نے ہر دور میں پاکستان سے اپنی سچی دوستی کا عملی مظاہرہ کیا ہے ایسے مخلص دوست کو حکومتی جماعت کی طرف سے اپنی قیادت کا بااعتماد قرار دینا غیر ذاری کی انتہا ہے خارجہ تعلقات میں سیاست کا کوئی عمل دخل نہیں ہونا چاہئے چین پرپوری پاکستانی قوم کو اعتماد ہے اورمستقبل میں بھی ہم دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں،(ن) لیگ نے ہمیشہ ریاستی امور کو اپنے سیاسی بیانیہ کا حصہ بنایا۔ ایٹمی تجربات سے لیکر سی پیک تک سبھی مواقعوں پر (ن) لیگی قیادت نے ذاتی کریڈٹ لینے کی کوشش کی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پاکستان کے ایٹمی اثاثے پانچ دھائیوں کی جدوجہد کا ثمر ہیں جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی حکومتوں کا کردار ہے۔

ای پیپر دی نیشن