شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ فنگشنل کے مرکزی نائب صدر چوہدری بدرالزمان ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ دورہ چین کے موقع پر صنعت و پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر نے پاکستان میں صنعتوں کی بحالی اور نئی صنعتوں کے قیام کے جو معاہدے کیے ہیں اس سے ملک میں معاشی انقلاب برپاہوگا چین پاکستان کا درینہ دوست ہے اور ہر مشکل کی گھڑی میں مدد کی۔ بدرالزمان ورک نے کہا کہ قائد اعظم انڈسٹریل پارک کے قیام سے علاقہ میں مزید ترقی ہو گی وفاقی وزیر رانا تنویر کی شرافت کی سیاست کی وجہ سے ضلع شیخوپورہ کی عوام ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے سی پیک کے تحت پاکستان میں انقلابی منصوبے لائے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت کے اقدامات سے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی آرہی ہیں ۔
شیخوپورہ کے عوام رانا تنویر سے محبت کرتے ہیں:بدرالزمان ورک
Jun 11, 2024