لاہور ہائیکورٹ :جناح ہسپتال کے وارڈز کے غیر فعال سیکرٹری صحت کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم 

لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہسپتال کے وارڈز کے غیر فعال ہونے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری صحت کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے رانا سکندر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ جناح ہسپتال کے 11 میں سے 5 وارڈ بند ہیں۔ بند واڈز میں سے کینسر وارڈ بھی شامل ہے آنکھوں کی وارڈ میں آپریشن تاخیر کا شکار ہیں شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی بنیاد ذمہ داری ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ جناح ہسپتال کو مکمل طور پر فعال کیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...