حافظ آباد:حادثے کا شکار ہونیوالے پولنگ عملے میں امدادی چیک تقسیم

Jun 11, 2024

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)عام انتخابات کے روز انتخابی ڈیوٹی پر جاتے ہوئے حادثہ میںجاں بحق ہونے والی پولنگ آفیسر کے خاوند اور زخمی ہونے والی تین اسسٹنٹ پولنگ آفیسرز کو الیکشن کمیشن کی جانب سے مجموعی طور پر 18لاکھ روپے کی امدادی رقوم کے چیک تقسیم کر دیئے گئے ۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد رشید اور الیکشن آفیسر عارفہ اصغر نے چیک تقسیم کیے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد رشید نے بتایا کہ 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے روز پولنگ آفیسر مریم ناہید ،اسسٹنٹ  پریزائیڈنگ آفیسر عائشہ عبدالخالق ، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر یاسمین اختر اور پولنگ آفیسر سلمیٰ بتول پنڈی بھٹیاں سے حافظ آباد پولنگ ڈیوٹی کے لیے آتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئیں جس کے باعث پولنگ آفیسر مریم ناہید موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ باقی تین خواتین ٹیچرز شدیدزخمی ہو گئیں ۔ انکاکہنا تھا کہ صوبائی الیکشن کمشنر کی خصوصی ہدایت اور منظوری کے بعد جاں بحق ہونے والے پولنگ آفیسر مریم ناہید کے خاوند کو 15لاکھ جبکہ باقی تینوں خواتین ٹیچرز و پولنگ سٹاف کو ایک ایک لاکھ روپے کی امدادی رقوم کے چیک دیئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں