غیر قانونی گیس سلنڈر استعمال کرنیوالی گاڑیوں،رکشوں کیخلاف کریک ڈائون

Jun 11, 2024

لاہور(نامہ نگار)لاہور میں غیر قانونی، غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں،رکشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایک ماہ میں 10 ہزار سے زائد رکشوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف کارروائی، چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں پیش پیش ہیں۔ ایک ماہ کے دوران غیر قانونی، غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کرنے پر 10ہزار سے زائد رکشوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف کارروائی، چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔ کارروائی سے قبل غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنیوالی گاڑی مالکان، ڈرائیورز کو متعدد بار آگاہی دی گئی۔ گورنمنٹ سے منظور شدہ گاڑیوں میں ہی سلنڈرز لگانے کی اجازت ہے۔ انہوں نے کمرشل گاڑیوں میں مختص کردہ اور مقررہ سلنڈر سے زائد لگانے پر بھی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گیس سلنڈر استعمال کرنے والی کمرشل گاڑیوں میں فائرفائٹنگ سلنڈرز کا ہونا بھی لازمی ہوگا۔ سی ٹی او لاہور نے ہدایت کی کہ غیر معیاری سلنڈر لگانے والی گاڑیوں کو کارروائی کیساتھ ساتھ آگاہی دی جائے۔

مزیدخبریں