کسی کو قانون ہاتھ میںلینے کی اجازت نہیں دی جائے گی : ڈی پی او 

Jun 11, 2024

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میںلینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ضلع بھر میں امن وامان اور قانون کی پاسداری کے لئے ہر ممکن ایکشن لیا جائے گا ۔جو بھی قانون شکنی کرے گا ۔پولیس اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔پولیس کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت چوکنا ہے۔ اس لئے کوئی اس زعم میں نہ رہے کہ وہ بہت بااثر ہے۔قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔وہ ضلع کے امن وامان کو کسی صورت سبوتاژ ہونے نہیں دیں گے۔ اور عوام کے تحفظ اور قانون کی پاسداری کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتوںکو بروئے کار لائیںگے۔ انہوںنے کہاکہ برج دارا کے غیر قانونی اجتماع کے انعقاد میں ملوث ملزمان میں سے پولیس اب تک 6ملزمان کو گرفتارکرچکی ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔انہوں نے عوام پر زوردیا کہ وہ قانون شکن عناصر کی حوصلہ شکنی کریں اور ضلع میں امن وامان کے قیام کے سلسلہ میںپولیس سے بھرپور تعاون کریں۔

مزیدخبریں