لاہور پولیس شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مصروف عمل :ایس ایس پی آپریشنز

لاہورنامہ نگار)ایس ایس پی آپریشنزتصور اقبال نے کہا ہے کہ لاہور پولیس شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے مصروف عمل ہیں۔ ڈویژنز اور تھانوں کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جرائم کے خاتمے کیلئے شہریوں کا تعاون لازم و ملزوم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آئی جی آپریشنز دفتر میں کھلی کچہری کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ ایس ایس پی آپریشنزنے شہریوں کی درخواستوں کا بغور جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کوفوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ 

ای پیپر دی نیشن