گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں بین المسالک ہم آہنگی سیمینار

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )معاشرے میں پائیدار امن اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے علمائے کرام رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام  گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں بین المسالک ہم آہنگی سیمینار کا انعقادکیاگیاجس میں مختلف مسالک کے جید علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی۔مفکر اسلام شیخ الحدیث حضرت مولانا زاہدالراشدی کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صدر چیمبر شیخ فیصل ایوب،دیگر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مختلف مسالک کے مابین مذہبی اختلافات ایک ناقابل تردید اور ناقابل تبدیل حقیقت ہے مسلکی ہم آہنگی کیلئے ضروری ہے کہ دوسروں کو اہلِ بدعت،اور کافرو گستاخ کہنے کی بجائے ،اپنے نقطہ نظر کو مثبت انداز میں واضح کیا جائے، دوسروں کی اصلاح ہمدردی اورخیرخواہی کے جذبے کے تحت شائستگی سے کی جائے۔اسے اپنا رقیب اورمخالف سمجھنے کی ذہنیت سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔ ہر مسلک کے اندر ایک مختصر طبقہ انتہا پسندانہ نظریات اور نفرتو ں کا پرچا ر کرتا ہے۔اس حوالے سے یہ امر نہایت اہم ہے کہ تاریخ اسلام کی ایسی شخصیات جو کسی بھی مکتبہ فکر کے نزدیک محترم ہوں ان کی توہین کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ 

رواداری اور مسلکی ہم آہنگی کے لیے ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن