لاہور(کامرس رپورٹر) ریور ویو کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر آدھا گھنٹہ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ ممبران نیکثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ ڈیفالٹر ممبرز کا داخلہ ممنوع تھا۔ اجلاس کی کارروائی محکمہ کوآپریٹو کے اسسٹنٹ رجسٹرار ہائوسنگ جاوید اقبال ہنجرا ودیگر نے کی جس میں تمام ایجنڈے کو ممبران سوسائٹی نے بھرپور دلچسپی سے منظور کروایا۔ اجلاس میں سوسائٹی ٹیوب ویل اور آفس کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی تجویز، گرین بیلٹ ، گرین ایریاز سے تجاوزات کا خاتمہ سمیت تمام ایجنڈے کو منظور کروایا، نئی سڑکیں اور ٹف ٹائل، سکیورٹی کے اچھے اقدامات کرنے پر ممبران سوسائٹی نے صدر سوسائٹی سید شوکت زیدی، جنرل سیکرٹری میاں علی شوکت، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر سید نعمان مطلوب مشہدی و دیگر کو خراج تحسین پیش کیا اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
ریور ویو کوآپریٹو سوسائٹی کا اہم اجلاس ‘ ایجنڈا کثرت رائے سے منظورکرلیا گیا
Jun 11, 2024