گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی )شہر بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ صحت کی غفلت کے باعث املی ‘آلو بخارہ شربت کے نام پر شہریوں کو زہر پلایا جا رہا ہے ،کیمیکل سے تیار شربت پی کر شہری معدے اور گردوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ، شہر بھر میں سرعام ریڑھیاں گھوم رہی ہیں جو چھوٹا گلاس بیس جبکہ بڑا گلاس تیس روپے میں فروخت کرتے ہیں ادھرعوامی و سماجی حلقوں نے ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈی سی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریڑھی بانوں نے ریڑھی کے آگے بڑے بڑے بینرز آویزاں کر رکھے ہیں جن پر املی الو بخارہ کا شربت لکھا ہوا تھا جبکہ وہ شربت کیمیکل سے تیار کر کے عوام میں زہر فروخت کیا جا رہا ہے جسے پینے سے شہری معدے اور گردوں کے مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
گوجرانوالہ:املی آلو بخارہ شربت کے نام پر شہریوں کو زہر پلایا جا نے لگا
Jun 11, 2024