افغانستان میں 2 لاکھ ڈالرز سے پائپ تیار کرنے والی فیکٹری کا افتتاح 

کابل(  نوائے وقت رپورٹ ) افغان صوبہ پروان کے ضلع سیاہ گرد میں 2 لاکھ ڈالرز کی لاگت سے پائپ تیار کرنے والی فیکٹری نے کام شروع کر دیا ہے۔ فیکٹری کے افتتاح پر ضلع سیاہ گرد کے گورنر مولوی غلام محمد جراح نے کہا کہ یہ فیکٹری ایک مقامی تاجر نے بنائی ہے اور دیگر سرمایہ کاروں سے کہا کہ وہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔فیکٹری منیجر حاجی قند آغا کا کہنا ہے کہ پائپ فیکٹری کی تعمیر کا مقصد لوگوں کی معیشت کو بہتر بنانا، ملکی پیداوار میں اضافہ اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...