گکھڑمنڈی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنمائوں چوہدری شہزاد احمد، چوہدری حماد احمد، چوہدری جواد احمد مدنی والوںنے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کا مسلم لیگ ن کا دوبارہ مرکزی صدر بننا جمہوری اور ملکی مفاد میں ہے کیوں کہ مسلم لیگ ن ان کی قیادت میں ایک بار پھر منظم ہوکر ملکی سیاست میں فعال کردار ادا کریگی جس سے مفاہمتی سیاست کو فروغ ملے گا اور انتشار اورافراتفری کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ بیروزگاری اور مہنگائی سے تنگ محنت کش عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوجائے گا ۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے نواز شریف کی صلاحیتوں، ملکی مفادات اور عوامی خدمات کے جذبات سے استفادہ کرکے ہی موجودہ سیاسی و معاشی بحرانوں سے ملک کو نکالاجاسکتا ہے ۔تاریخ گواہ ہے جب بھی میاں نواز نے اقتدار سنبھالا ملک و قوم ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہوئے اب بھی نواز شریف ہی ملک کی واحد سیاسی شخصیت ہیں جو ان بحرانوں سے نکال کر دوباری ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کرسکتے ہیں۔