نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار) ملک بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں کی بکرا منڈیوں میں بھی جانوروں کی خریداری نہ ہونے کے برابر ، مہنگائی کی وجہ سے شہریوں میں قوت خرید نہیں رہی۔ سخت گرمی اور قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے عید قربان کی رونقیں بحال نہ ہو سکیں گزشتہ سالوں میں نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ ایک ماہ قبل ہی شروع ہو جا تا تھا لیکن اس بار منڈیاں تو لگ چکی ہیں اور جانور پالنے والے حضرات بھی خریداروں کے منتظر ہیں شہریوں کا کہنا ہے ریٹ آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں ۔معقول ریٹ نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے پاس پیسے نہیں ہیں مہنگائی اورگرمی کی وجہ سے جانوروں کی خریداری مشکل نظر آرہی ہے۔ شروع دنوں میں جانور کے ریٹ ہر سال کی طرح اس سال بھی زیادہ دیکھنے میں آرہے ہیں بیو پاری منڈیوں میں جانور فروخت نہ ہونے کی وجہ سے گلی محلوں، بازاروں میں اپنے جانور بیچنے کے لئے لیئے پھرتے نظر آ رہے ہیں۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں کی جانب سے صرف مختص کردہ منڈیوں میں جانوروں کی خرید و فروخت کی اجازت ہے۔