خوشاب میں سوڈا ایش پلانٹ کے قیام کیلئے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری

Jun 11, 2024 | 11:07

ضلع خوشاب میں سوڈا ایش پلانٹ کیلئے پانی کی فراہمی ایک طویل مدت سے حل طلب مسئلہ تھا جس کو ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے حل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خوشاب میں واقع سوڈا ایش پلانٹ  کو مہاجر برانچ کنال کے ذریعے 2.5 کیوسک پانی کی فراہمی کی منظوری دی گئی ۔ اس منظوری کے بعد نہ صرف سوڈا ایش پلانٹ کی صنعت کو فروغ ملے گا بلکہ خوشاب کے لوگوں کو بھی اس سے روزگار کے مواقع میسر آئینگے ۔ اس پراجیکٹ کے ذریعے بیرون ملک سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم ہونگے ،جس سے مقامی معیشت میں ترقی متوقع ہے۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث مقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور پبلک اور پرائیویٹ پارٹنر شپ کیلئے نئے راستے ہموار ہوئے ہیں تکمیل کے بعد سوڈا ایش پلانٹ پاکستان کی صنعتی ترقی کی راہ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا سوڈا ایش صنعت کے شعبے میں شیشے کی تصنیع، مختلف ڈیٹرجنٹس اور کیمیکلز بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے یہ پلانٹ خوشاب میں سیفائرگروپ کی ذیلی کمپنی سیفائر کیمیکلزنےقائم کیا ہے۔ 

مزیدخبریں