کرغستان میں یونیورسٹیوں کو ریگولیٹ کرنے کا معاملہ‘ وفاقی و صوبائی حکومت کو نوٹس 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے کرغستان میں یونیورسٹیوں کو ریگولیٹ کرنے کا معاملہ پر عدالت نے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں پی ایم ڈی سی کی جانب سے کرغستان میں یونیورسٹیوں کو ریگولیٹ نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کرغستان میں یونیورسٹیوں کو پی ڈی ایم ڈی سی نے ریگولیٹ نہیں کیا ہے۔ یونیورسٹیوں کو ریگولیٹ کرنے کے خط لکھے لیکن سب بے سود رہا ہے۔ کرغستان میں پڑھنے والے پاکستانی بچوں کے مستقل کا معاملہ ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے صورت حال پر عدالت نوٹس لے۔

ای پیپر دی نیشن