صنم جاوید کا پھر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ، 5 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت  

گوجرانوالہ؍ حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ  نوائے وقت) عدالت نے نو مئی کے مقدمہ میں گرفتار رہنما پی ٹی آئی صنم جاوید کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تھانہ کینٹ کے نو مئی کے مقدمہ میں گرفتار پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کو پولیس نے ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما حماد اظہر مقامی ایم پی اے ضمیرالحسن بھٹی اور ضلعی صدر عمران حیدر بھٹی سمیت پولیس نے جن 45ملزمان کے خلاف تھانہ کسوکی میںمقدمہ درج کیا تھا۔ ان میں سے پی ٹی آئی کے 5راہنمائوں ضمیرالحسن بھٹی، قمر جاوید گجر، عمران عباس بھٹی، گلفام علی بھٹی اور شفاقت علی نے لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت کروالی۔ ضمانت کروانے کے بعد ضلعی صدر عمران حیدر نے کہا کہ جب ہمارے ڈیروں پر ریڈ کیا تو موجود دو ڈاکٹرز اور دو غریب محنت کشوں کو بھی گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...