بلاول نے جمہوریت بچانے کیلئے ن لیگ کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا، حسین طارق 

Jun 11, 2024

اسلام آباد ( عترت جعفری ) پاکستان پیپلز پارٹی کے حیدرآباد سے رکن قومی اسمبلی حسین طارق شاہ نے کہا ہے بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت بچانے کے لیے مسلم لیگ نون کی حکومت کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا، اور یہ بھی کہہ دیا تھا آپ کام کریں مگر آپ کا گناہ آپ کے سر ہی ہوگا،  ،حکومت نے وفاقی بجٹ کی تیاری کے لئے  پیپلزپارٹی کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی، ملک میں زرعی زمینیں کم ہو رہی ہیں زراعت  میں پیداواریت بڑھانے کے لیے نئے بیجوں کی اشد ضرورت ہے، آیندہ  کا میرے علم میں نہیں ہے لیکن ا پیپلز پارٹی حکومت میں شامل نہیں ہورہی ، حسین طارق شاہ نے خیالات نواے وقت کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، حسین طارق شاہ زرعی پس منظر  رکھتے ہیں وہ 2018 میں پہلی بار رکن قومی اسمبلی بنے تھے ، اور گزشتہ انتخابات میں وہ بھاری اکثریت سے دوبارہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، ان کے والد سید امیر علی شاہ جا موٹ مرحوم بھی قومی اسمبلی کے  رکن بنتے رہے ، حسین طارق شاہ نے کہا کہ ان کا  پس منظر ہے زراعت سے ہے ، زراعت  جو کبھی ہماری جی ڈی پی کا 34 فیصد تھی اب اس کا حصہ کم ہو کر 18 فیصد ہو گیا ہے، اس سال بہتر پانی کی دستیابی اور موسمی حالات کی وجہ سے فصلیں بہتر ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے جی ڈی پی میں زراعت  کا حصہ 22 فیصد  تک بڑھا ہے ، انہوں نے کہا کہ زراعت میں صلاحیت بہت زیادہ ہے ، چین نے بیجوں کو بہتر بنانے کے لیے بہت کام کیا ہے، جبکہ پاکستان کے پاس کوئی بنیاد نہیں ہے اور نہ ایسی اہلیت ہے، بیجوں کو بہتر بنانے کے لیے کوئی ریسرچ کا کام کیا  جائے  ہمیں ہائیبرڈ بیج بنانے کی ضرورت ہے، مختلف بیج جو یہاں استعمال ہوتے ہیں،ان پر بیماریوں کے حملے بہت زیادہ ہیں، 2018 میں چائنہ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا گیا جس کے تحت زرعی  بیج اور اس کی ٹیکنالوجی بھی انا تھی  مگر اج تک اس پر کوئی کام نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی کا  معاہدہ  1991 میں ہوا  سندھ نے اعتراضات کے باوجود اس کو قومی مفاد میں قبول کر لیا تھا، مگر سندھ کو اس کے مطابق بھی پانی نہیں دیا جاتا، جب پانی کی ضرورت ہو اس وقت نہ ملے تو پھر کوئی فائدہ نہیں ہوتا، پانی کی تقسیم کے لیے 1977 سے 1982 تک کا ڈیٹا استعمال کرنا درست نہیں ہے،،  ارسا کا کام پانی کی تقسیم پر نظر رکھنا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک مفاد میں سوچتی ہے، اس نے ہمیشہ پاکستان کے لیے سوچا ہے، پارٹی کو سخت وقت بھی ایا، ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادتیں بھی ہوئی، مگر پھر اس پارٹی نے کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا جس سے ملک کا نقصان ہو، انہوں نے کہا گندم کے سکینڈل کی وجہ سے ملک کاشتکاروں کو بہت نقصان ہوا ہے، اس  بار  سکینڈل کی اچھی طرح انکوائری کر کے ذمہ داروں کو الٹا لٹکا دیا جائے۔

مزیدخبریں