قصور‘رینالہ خورد(نامہ نگار‘نمائندہ نوائے وقت)قصور کے علاقے رکن پورہ میں معاشی حالات سے دلبرداشتہ نوجوان شعیب اختر نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔قصور کے نواحی گاؤں بہادر پورہ میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ خاتون نے 8 ماہ کے بچے سمیت روہی نالہ میں چھلانگ لگا دی۔ اور جان کی بازی ہار گئی‘بچے کی نعش کی تلاش جاری ۔رینالہ خورد‘گھریلو جھگڑے سے دل برداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔