مکہ مکرمہ (اے پی پی)مکہ مکرمہ کی مذہبی امور کی صدارت نے اعلان کیا ہے کہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نماز عید الاضحی کی امامت کریں گے اور مسجد الحرام میں عید کا خطبہ دیں گے۔ شیخ ڈاکٹر خالد المحنا مدینہ میں نماز عید الاضحی کی امامت کریں گے اورمسجد نبوی میں عید کا خطبہ دیں گے۔