ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو 120ارب کے فنڈز ریلیز کرنے کا فیصلہ

Jun 11, 2024

لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے آئندہ بجٹ میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو 120 ارب روپے کے فنڈز ریلیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔آئندہ بجٹ میں 9 ڈویژنل سالڈ ویسٹ کمپنیز کی آئوٹ سورسنگ کیلئے 188 ارب روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، صوبائی مالیاتی ایوارڈ کی مد میں کمپنیوں کو فنڈز دیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں