سیالکوٹ: تلخ کلامی پر کار سواروں کی فائرنگ، 2 بھائی قتل 

سیالکوٹ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) تلخ کلامی  پر دو بھائیوں کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اگوکی کے گاؤں بھابھڑیانوالہ میں دو بھائی مدثر، زاہد وغیرہ کار پر جارہے تھے  کہ کار سواروں ملزمان علی رضا، امیر حمزہ، حافظ فیصل، بلال، زین  کے مابین تلخ کلامی ہو گئی جس پر ملزمان نے ان کی کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ  میں  بھائی زاہد اور مدثر جاں بحق ہو گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سیالکوٹ میں دوہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...