لاہور (نامہ نگار) باٹا پور کے علاقے میں گھر کے سامنے کھڑے ہونے پر جھگڑا ہو گیا۔ بااثر ملزموں نے دو نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ سر کے بال کاٹ دئیے اور مونچھیں اور بھوئیں مونڈ دیں۔ پولیس نے تین نامزد ملزموں سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ متاثرہ نوجوانوں میں طلحہ اور آفاق شامل ہیں۔ گرفتار ملزموں میں سلمان عدیل اور باسط شامل ہیں۔