لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن کے عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کے خلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔ جسٹس شاہد بلال حسن کے سپریم کورٹ کا جج نامزد ہونے کی بنا پر مقدمات کی کاز لسٹ کینسل کر دی گئی، جسٹس شاہد بلال حسن نے میاں شبیر اسماعیل اور مشکور حسین کی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔ درخواست میں کہا گیا کہ آئین کے تحت الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صدر پاکستان یا صوبائی گورنر کے پاس ہے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 میں ترمیم کر کہ تاریخ کا الیکشن کمشن کو دے دیا گیا، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 میں ترمیم آئین پاکستان سے متصادم ہے۔
الیکشن کمشن کے انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کے خلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
Jun 11, 2024