9 مئی کے مرکزی ملزموں، شرپسندوں کو سیاست کے لبادے میں چھپنے  نہیں دیں گے: عظمیٰ بخاری 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ)  صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز پوری تحریک انصاف کے اعصاب پر سوار ہیں۔ مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں زبان درازی مت کریں۔ 9 مئی کے مرکزی ملزموں  اور شرپسندوں کو سیاست کے لبادے میں چھپنے نہیں دیں گے۔ بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ آپ آج بھی باز نہیں آئے، دوسرا 9 مئی کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ 9 مئی کے واقعات پر آپ کو شرمندگی ہے نہ آپ نے کبھی اعتراف کیا۔ جب شہداء  کی یادگاروں کی بے حرمتی کر رہے تھے تب ملک و قوم کا خیال کیوں نہیں آیا۔ 9 مئی کا انتشاری ٹولہ اپنے غیرسیاسی گناہوں کا ملبہ مریم نواز کے کھاتے میں مت ڈالے۔ مریم نواز کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کی فرمائش پر موت کی چکی میں قید رکھا گیا۔  مریم نے کبھی جیل میں سہولیات نہ ملنے کی شکایت نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن