اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے نیلم میں سیاحوں کی گاڑی گرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر روڈ حادثہ ہمیں یاد دہانی کراتا ہے کہ ہمیں ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے۔