ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی کے وا قعہ میں بچوں کے جاں بحق ہونے کی تعداد7 ہوگئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی متوقع آمد کے پیش نظر متاثرہ وارڈ کو پینٹ کر دیا گیا۔ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میںآتشزدگی اور دھواں کے باعث بچوںکی ہلاکتوں کی تعداد اب تک 7 ہوگئی ہے جس میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر اختر محبوب کی طرف سے بچوں کی ہلاکتوں کے جاری لیٹر میں اریبہ، عباس، جاوید، علی، سعدیہ، عاصم اور ثریا شامل ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی متوقع آمد کے پیش نظر ہسپتال انتظامیہ نے چلڈرن وارڈ کے متاثرہ کمرے کو پینٹ کرکے صفائی کر دی ہے۔