گوجرہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈنڈوںسوٹوں اور اسلحہ سے ڈاکوئوں نے زمیندار کے اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کرلاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی بکر ے اور دو موٹر سائیکل چھین لئے۔جبکہ ایک ڈاکونے ملازمہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایاگیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر337ج ب کا زمیندارقمرحسین اپنے ڈیرہ پر فیملی سمیت سویا ہواتھاکہ اس دوران اسلحہ اور ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح 8ڈاکواس کے ڈیرہ میں داخل ہو ئے ۔ڈاکو کچھ فاصلہ پر موٹرسائیکل اور بکراچھوڑ کرموٹر سائیکلوں پر فرارہوگئے ۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انوسٹیگیشن ٹوبہ،ڈی ایس پی گوجرہ اور ایس ایچ او تھانہ نواں لاہورموقع پر پہنچے اور کھوجی کی مدد سے مسروقہ موٹر سائیکل اور بکرابرآمد کرلئے۔