تولہ سونا  قیمت مستحکم‘ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے مہنگا 

Jun 11, 2024

کراچی (کامرس رپورٹر) انٹربنک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔ انٹربنک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی جس سے ڈالر کی قدر 278.40 روپے سے کم ہو کر278.30 روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 9پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر 280.06روپے سے بڑھ کر280.15 روپے پر جا پہنچی۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 39ہزار 400روپے پر مستحکم رہی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2لاکھ 5ہزار 247روپے پر برقرار رہی جبکہ عالمی مارکیٹ میں کسی کمی بیشی کے بغیر فی اونس سونے کی قیمت 2292 روپے پر دیکھی گئی۔

مزیدخبریں