شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا کہ معاشرتی فلاح و بہبود اور صوبائی ترقی و عوامی خوشحالی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مربوط اقدامات کئے اور ہر سطح پر عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی۔ ان شاء اللہ پارٹی صدر میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔ ناقدین پراپیگنڈا سے حکومتی کارکردگی پر اثر انداز نہیں ہو سکتے، باشعور عوام انکے دھوکے میں آنے والے نہیں۔
عوامی ترقی و خوشحالی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح: عارف سندھیلہ
Jun 11, 2024