عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 82 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا ہے، اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 78 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے، عالمی گیس قیمت میں ایک فیصد کا اضافہ ہواہے جس کے بعد 2 ڈالر 94 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہورہی ہے۔