شہرکی خوبصورتی مشن ، زیر التوا تعمیراتی کام جلد مکمل کئے جائیں، اویس منظور تارڑ

Jun 11, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر آرڈی اے کانفرنس روم میں مختلف اقدامات پرتبادلہ خیال کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ ترجمان آر ڈی اے کے مطابق اجلاس میں اولڈ ایئرپورٹ روڈ(نور خان ایئربیس)پر وی وی آئی پی روٹ، اسلام آباد ایئرپورٹ کے روٹ اور راولپنڈی کے کئی اہم چوراہوں کی خوبصورتی سے متعلق اہم ایجنڈے پر غور کیا گیا دیگر موضوعات میں آرڈی اے کے زیر کنٹرول علاقوں میں پیدل سڑکوں کا قیام، 13-A سول لائنز کی تعمیر، گرین چینل کی ڈویلپمنٹ اور سول لائنز راولپنڈی میں لیڈیز کلب کا قیام شامل تھے ایڈیشنل ڈی جی آر ڈی اے نے تمام آر ڈی اے ڈائریکٹرز کو مذکورہ ایجنڈے کے آئٹمز پر تجاویز پیش کرنے کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ راولپنڈی کو خوبصورت شہر بنانا ایک اہم مشن ہے اور ڈائریکٹرز پر زور دیا کہ وہ زیر التوا تعمیراتی کام کو جلد مکمل کریں۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اویس منظور تارڑ، چیف انجینئر محمد انور باران، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس آصف محمود جنجوعہ، ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ جمشید آفتاب، ڈائریکٹر آرکیٹیکچر شجاع علی، ڈائریکٹر لینڈ ملک غضنفر علی اعوان نے کی۔

مزیدخبریں