راولپنڈی(جنرل رپورٹر)منشیات کے مقدمات میں 2مجرموں کو مجموعی طور پر 18سال قید سخت اور1لاکھ 80ہزارروپے جرمانے کی سزا ئیں سنا دی گئیں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مجرم دلاور خان کو9سال قیدسخت اور1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، مجرم کو گزشتہ سال 1کلو210گرام چرس برآمد ہونے پر مری پولیس نے گرفتار کیاتھا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے منشیا ت کے مقدمہ میں مجرم غلام مرتضی کو9سال قید سخت اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی،مجرم کو گزشتہ سال1کلو460 گرام چر س برآمد ہونے پر ٹیکسلا پولیس نے گرفتار کیا تھا، راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا۔
منشیات کے مقدمات میں 2مجرموں کو قید سخت، ایک لاکھ 80ہزارروپے جرمانہ
Jun 11, 2024