ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن کی خصوصی درخواست پرچیئرمین پی او ایف بورڈز،جنرل سیدطاہرحمیدنے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے ویلفیئرٹرانسپورٹ کے جنرل منیجرکوبستی واہ بیرئرنمبرتین سے موضع گدوا ل، بد ھو تک ویلفیئرٹرانسپورٹ ودیگرمقامی گاڑیوںپرمشتمل عوامی سہولت کے پیش نظرفوری روٹ بحال کرنے کاحکم دیا،جنرل منیجرویلفیئرٹرانسپورٹ نے پی او ا یف انتظامیہ وچیئرمین کی ہدایات کے پیش نظر خصوصی ٹیمیںتشکیل دے کربستی واہ بیریئر نمبرتین سے گذشتہ بارہ سال سے بندچلے آنے والے روٹ کودوبارہ بحال کردیا،اوراس ضمن میںپرائیویٹ طو ر پرگاڑیا ں چلانے والوںکی ملی بھگت کے نتیجہ میں جومسافروںسے من مرضی کے بھاری بھرکم کرائے وصول کرتے تھے،اس تمام مناپلی کوحرف غلط کی طرح مٹاکررکھ دیا،اطلاعات کے مطابق ورکمین ایسوسی ایشن کے عہدیداران ودیگرعوامی سماجی تنظیموںاورواہ کنٹونمنٹ بورڈکے منتخب نمائندگان کی مشاورت سے بیریئرنمبرتین سے موضع گدوال بد ھوتک ویلفیئرٹرانسپو ر ٹ میںپچاس روپے فی سوار ی،سستاترین کرایہ مقررکردیا،چیئرمین پی او ایف بورڈزجنرل سیدطاہرحمیدکے اس تازہ ترین ا حسن اقدام پرواہ کینٹ کے شہریوںمیںخوشی ومسرت کی لہردوڑگئی ہے،ورکمین ایسوسی ایشن کے جنرل سیکر ٹری ملک ممتازا قبال اعوان،اورسیکرٹری اطلاعات امیرحمزہ،کونسلران واہ کنٹونمنٹ بورڈچوہدری احسن ،فرخ سلیم خان،ملک امیرسلطان، حاجی عبدالرحمن نے پی او ایف انتظامیہ کے ساتھ ساتھ جنرل منیجر ویلفیئرٹرانسپورٹ کاشکریہ اداکیاہے کہ جنہوںنے چیئرمین پی او ایف بورڈزکی ہدایات پرفوری عمل درآ مدکرتے ہوئے بستی واہ بیریئرنمبرتین تاموضع گدوا ل بدھوکاروٹ بحال کرتے ہوئے ویلفیئرٹرا نسپو ر ٹ کی پچاس روپے فی سواری سستے ترین کرایہ پر مسافروںکوسہولت فراہم کردی۔