راولپنڈی(جنرل رپورٹر)چشتیہ نظامیہ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ نور محمد مہاروی رحمہ اللہ کے عرس کی تین روزہ تقریبات یکم ذوالحج تا 3 ذوالحج ضلع بہاولنگر چشتیاں شریف میں خواجہ شہاب الدین محمود مہاروی چشتی نظامی کی زیر نگرانی اختتام پذیر ہو گئیں،ملک بھر سے سلسلہ چشتیہ اور دیگر سلاسل کے مشائخ عظام، علما ء کرام اور عقیدت مندوں نے شرکت کی، تین روزہ تقریبات میں محافلِ تلاوت قرآن کریم، میلاد شریف، خطابات اور سماع کا سلسلہ جاری رہا، تیسرے دن کی آخری نشست میں شیخ المشائخ حضرت خواجہ دیوان سید آل حبیب علیخاں مدظلہ العالی سجادہ نشین اجمیر شریف نے اپنے صدارتی خطبے میں خواجہ نور محمد مہاروی رحمہ اللہ کی حیات مبارکہ اور دین اسلام کی تبلیغ،اور ان کی خدمات سے عوام الناس کو آگاہ کیا، آخر میں قبلہ دیوان صاحب سجادہ نشین اجمیر شریف نے امت مسلمہ اور مملکت خداد پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
خواجہ نور محمد مہاروی کے عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر
Jun 11, 2024