سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنانے کی مذمت

Jun 11, 2024

مٹھیال (نامہ نگا ر) ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال نے لکی مروت میں سیکور ٹی فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشا نہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیپٹن سمیت دیگر جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس کھڑی میں شہید فوجی جوانو ں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں دہشتگر دوں کی ایسی بزدلانہ کاروائیاں ہمیں کمزور نہیں کر سکتیں دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم اپنے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے سیکورٹی فورسز نے ملک کی سلامتی و بقا کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا قوم ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

مزیدخبریں