پنڈدادنخان، درزیوں کی دو دوکانیں چور صاف کرگئے

 پنڈدادنخان(نامہ  نگار)پنڈدادنخان کی یونین کونسل ہرنپور میں درزیوں کی دو دوکانیں چور صاف کرگئے کامران ٹیلرکے سلے انسلے تقریبا ایک سو سوٹ چوری کرکے لے گئے جن کی مالیت تقریبا تین لاکھ بتائی گئی احمد ٹیلر کے ستر سوٹ جن کی مالیت تقریبا ڈیڑھ لاکھ بنتی ہے چوری کر لیے گئے ڈکیتی کی ایک واردات  میں صبح ساڑھے چھ بجے شریف نامی شخص ہرن پور سے پنن وال سبزی منڈی  جا رہا تھا راستے میں ڈاکوں نے اس سے 45 ہزار نقد اور موبائل فون چھین لیا گزشتہ دنوں تھانہ للہ کے علاقہ کندوال میں ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ای پیپر دی نیشن