واہ کینٹ سے ڈاکو راج کا خاتمہ نہ ہوسکا، ڈاکٹر طلعت وائیں کے گھر ڈکیتی

Jun 11, 2024

 واہ کینٹ (نامہ نگار ) واہ کینٹ مال روڈ پر ڈاکٹر طلعت وائیں کے گھر گزشتہ رات چار مسلح ڈاکو درواز ہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور اہلِ خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر گھر میں موجود ملکی غیر ملکی طلائی زیورات اور شارٹ گن لے گئے واقع کی اطلاع مقامی پولیس کی دے دی گئی لیکن پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام یاد رہے کہ واہ کینٹ میں چوری ،ڈکیتی اور راہزانی کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے اور کوئی بھی نہ تو گھر میں نہ گھر سے باہر محفوظ ہے اہلِ واہ کینٹ کا کہنا ہے کہ اس وقت واہ کینٹ میں کراچی سے بھی زیادہ وارداتیں ہو رہی ہیں اور اب تو متاثرہ افراد نے اپنی رپورٹ درج کرانا بھی کم کر دیا ہے اور لٹنے کے بعد خاموش ہو کر بیٹھ جاتے ہیں جبکہ پولیس افسران سے ملاقات کرنا بھی جھوٹے شیر لانے کے مترادف ہے۔

مزیدخبریں