سپاہی راشد محمود ڈھوک سنمبل میں پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

  کلرسیداں(نامہ نگار)لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی راشد محمود کو کلر سیداں کی یوسی نلہ مسلمانان کی ڈھوک سنمبل میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔اس موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور صدر پاکستان،چیف آف آرمی سٹاف،کور کمانڈر اور یونٹ کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ نماز جنازہ میں میجر جنرل فیض،کرنل حسن،کرنل احسن،کرنل مراد،بریگیڈیئر جعفر،بریگیڈیئر جعفر،میجر ضیغم،میجر عمر،لفٹیننٹ کرنل مظہر،لفیٹننٹ کرنل فرحان،لفٹیننٹ کرنل زاہد،لفٹیننٹ کرنل کامران کے علاوہ مسلح افواج کے افسران،جوانوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔32سالہ غیر شادی شدہ شہید راشد محمود نے سوگواران میں والدین سمیت دو بھائیوں اور ایک بہن کو چھوڑا ہے۔

ای پیپر دی نیشن