ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلا شہرمیں سات جون کوڈکیتی اورقتل کی واردات کے ملزمان کوٹیکسلاپولیس گرفتارکرنے میںکامیاب ہوگئی،جس کے نتیجہ میںایکشن کمیٹی اورمقتول کے لواحقین کوتین روزکے اندراندرقاتلوںکوگرفتارکرنے کی یقین دہانی کرانے والی شخصیات حاجی ملک نصیرالدین ،شیخ صوفیان مسعود،مولانامفتی شبیراحمدعثمانی،مکمل طورپر سرخروہوگئے،تفصیلات کے مطابق سات جون کوبعد نمازجمعہ ٹیکسلاکے شہریوںتا جروںاو رمذہبی تنظیمو ںنے جن میںسیاسی اورسماجی تنظیمیں بھی شامل تھیں،نے مشترکہ طورپرسخت احتجاج کر تے ہو ئے ٹیکسلاشہرکی سڑکیںجام کردی تھیں،جس پراے ا یس پی محترمہ کائنات اظہرنے حاجی ملک نصیر الد ین اورشیخ صوفیان مسعود،مفتی شبیراحمدعثمانی،ذیشان صدیق بٹ،حاجی زاہدرفیق، مولاناعثمان ماجد ،عتیق کاشمیری،اقبال اعوان،علامہ ضیاء الدین فارو قی،اورمفتی کلیم اللہ کواس بات کی یقین دہانی کرائی تھی،کہ پولیس متذکرہ واقعہ کے اصل کرداروں کوتین روزکے اندراندرگرفتارکرلے گی،آپ لوگ وقتی طورپراحتجاج اوردھرناختم کردیں،اے ایس پی کی یقین دہانی پرحاجی ملک نصیرالدین اورشیخ صو فیا ن مسعودنے تدبرسے کام لیتے ہوئے احتجاج کرنے والوںکوسمجھایااورکہاکہ اگرتین روزتک قاتلوںکوگرفتا ر نہ کیاگیاتوپھرہم خوداپنی نگرانی میںپولیس کے خلا ف اس بھی زیادہ موثراحتجاج کرینگے،آج مقررہ و قت پوراہونے سے چندگھنٹے پہلے اے ایس پی محتر مہ کائنات اظہراورایس ایچ او راجہ گلتاج نے مقتول سیف اللہ کے والدافضل فاروقی کی رہائش گاہ پرپہنچ کرانہیںخوشخبری سنائی کہ قاتلوںکوگر فتارکرلیا گیا ہے،اس موقع پرحاجی شیخ صوفیان مسعوداورمفتی کلیم اللہ بھی موجودتھے،بعدازاںحاجی ملک نصیرالدین کی سربراہی میںایکشن کمیٹی کے ممبران محمداقبال اعوان،مفتی شبیراحمدعثمانی،مفتی حیدرعلی حیدری،عتیق کاشمیری،حاجی زاہدرفیق،ذیشان صدیق بٹ،مو لاناعثمان ماجد، نے تھانہ ٹیکسلاجاکراے ایس پی کی موجودگی میںراجہ گلتاج ایس ایچ او سے تمام ترتفصیلات اورحقائق معلوم کیئے،اورصورتحال کویقینی اورتسلی بخش پاکرانہوںنے ایکشن کمیٹی کے ممبران سے کہاکہ پولیس درست سمت پرکام کررہی ہے،اورجب کام صحیح اندازسے کیاجارہاہو،تو پھرمعا ملات کے اندرمداخلت کاکوئی جوازباقی نہیںرہتا، حاجی ملک نصیرالدین کی موجودگی میںایکشن کمیٹی کے سرگرم رہنماء مفتی کلیم اللہ بٹ نے نوائے وقت کوبتایاکہ ہم پولیس کی کاروائی سے مطمئن ہیں،اس لیئے اب ہرقسم کااحتجاج ختم کرنے کااعلان کیاجاتا ہے،ٹیکسلاکی مشہورشخصیات معروف کاروباری رہنماء حاجی شیخ صوفیان مسعودنے نوائے وقت کو بتا یاکہ خداتعالیٰ کی ذات نے میری اورمیرے محترم سا تھ حاجی ملک نصیرالدین کے وعدے اوردعوے کی لاج رکھ دی ہے،اورجس بات کاپولیس افسران سے ہم نے وعدہ لیاتھا،اس پرہمیںکامیابی حاصل ہوگئی ہے،انہوںنے کہاکہ ہم شہریوںکے حقوق کے تحفظ کیلئے ہمیشہ میدان میںسرگرم عمل رہے ہیں،اورآ ئند ہ بھی شہریوںکے حقوق کے تحفظ کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیںکرینگے، ڈکیتی اورقتل کی واردات سے پیداہونیوالے شدیدترین حالا ت کے موقع پرجس جس سیاسی مذہبی،سماجی اورکار وبا ری تنظیموں نے ہما ر ے ساتھ تعاون کیا،ہم ان سب کے مشکور ہیں۔