اسلام آباد: پاکستان ریلویز نے مسافروں کو خوشخبری سناتے ہوئے عید الاضحیٰ پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کردیا ہے۔ کرایوں میں رعایت ریلوے کے زیرِ انتظام تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہوگی. کرایوں میں رعایت عید کے تین دنوں کے لیے میسر ہوگی، جس کے بعد رعایت کا اطلاق نہیں کیاجاسکے گا۔رپورٹ کے مطابق ترجمان محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پر ہوگا جبکہ عید اسپیشل ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافر رعایت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔ریلوے کرایوں میں 25 فیصد تک رعایت کی جائے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان ریلوے نے عید الاضحی کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے دو خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔عید اسپیشل ٹرینوں کا باضابطہ اعلان ذوالحج کا چاند نظر آنے کے بعد کیاگیا، تاکہ مسافر اس کے مطابق اپنے سفر کا اہتمام کر سکیں۔ ایک ٹرین کراچی سے روانہ ہوگی. جس میں مسافروں کے لیے اکانومی کلاس اور ایئر کنڈیشنڈ دونوں کوچز پیش کی جائیں گی جو لاہور کے لیے مختلف سفری ترجیحات کے حامل ہیں۔
دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور تک سفر کرے گی، خصوصی طور پر اکانومی کلاس رہائش فراہم کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کے اندر مختلف مقامات پر جانے والے مسافروں کے لیے ایک آرام دہ اور آسان سفری تجربے کو یقینی بنانا ہے۔