کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی دیگر کرنسیاں بھی مہنگی ہو گئیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو نے کے بعد 278 روپے 37 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔گزشتہ روز امریکی ڈالر 278 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید کے لیے 277.70 روپے اور فروخت کے لیے 280.15 رہی۔دیگر بڑی کرنسیوں میں پاکستان روپیہ کی کارکردگی ملی جلی رہی، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد پاؤنڈ 354 روپے 5 پیسے سے بڑھ کر 354 روپے 35 پیسے کا ہو گیا ہے۔یورو 22 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 299 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔ سوئس فرانک 12 پیسے کے اضافے سے 310.44 روپے اور چینی کرنسی یوآن کی قیمت معمولی کمی کے بعد 38 روپے 39 پیسے ہو گئی ہے۔خلیجی کرنسیوں میں سعودی ریال اور درہم کی قیمتوں میں آج بھی معمولی اضافہ ہو اہے۔ ریال 3 پیسے کے اضافے سے 74 روپے 26 پیسے اور درہم بھی 3 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 75.82 روپے کا ہو گیا ہے۔
ڈالر مزیدمہنگا، دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ
Jun 11, 2024 | 18:53