شرح سود میں کمی کے بعد ہوئے پہلے کاروباری سیشن میں 100 انڈیکس 663 پوائنٹس کم ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شرح سود میں ڈیرھ فیصد کمی کے فیصلے کے بعد آج کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 600 پوائنٹس مثبت تھا جو کاروبار اختتام پر منفی 600 پوائنٹس ہوگیا.100 انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 663 پوائنس کم ہو کر 72 ہزار 589 پر کیا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس ایک ہزار 390 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 73 ہزار 886 جبکہ کم ترین سطح 72 ہزار 476 رہی۔
حصص بازار میں آج 37 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 11 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد رہی، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 99 ارب روپے کم ہو کر 9 ہزار 754 ارب روپے ہے