صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھا جائے۔صدر آصف علی زرداری سے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات کی.ملاقات میں وفاقی وزیر ِمنصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی اور مالی صورتحال پر گفتگو کی گئی.آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھیں.صدر مملکت اور وزیرِ اعظم نے آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات کی۔وزیراعظم نے صدر مملکت کو حالیہ دورہِ چین کے بارے میں آگاہ کیا.صدر مملکت نے ملکی ترقی اور معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔