ملک میں ایک سال کے دوران بکریوں اور بکروں کی تعداد میں 2 کروڑ 2 لاکھ اور بھیڑوں کی تعداد میں 40 لاکھ کا اضافہ ہوگیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی سروے 24-2023 پیش کردیا ہے۔
اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ ایک سال میں گھوڑوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا۔ ملک میں گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ تک ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح ایک سال میں اونٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ نہیں ہوا۔
ملک میں ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ملک میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو بڑھ کر 59 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔