امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ طالبان کوافغانستان میں دوبارہ برسراقتدار نہیں آنے دیا جائے گا

Mar 11, 2009 | 13:11

سفیر یاؤ جنگ
واشنگٹن میں نیشنل پبلک ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت جب صدر باراک اوباما کی انتظامیہ افغانستان سے متعلق اپنی حکمت عملی پرنظر ثانی کر رہی ہے ان کوششوں کویقینی بنانا ہو گا کہ طالبان دوبارہ اقتدارپرقبضہ نہ کرلیں۔ امریکی وزیردفاع نے کہا کہ اگر طالبان نے افغانستان میں دوبارہ اقتدار پر قبضہ کر لیا تو افغانستان القاعدہ کی محفوظ پناہ گاہ بن جائےگا۔ رابرٹ گیٹس نے کہا کہ ہمارا اولین مشن یہ ہے کہ طالبان کو جمہوری طور پر منتخب حکومت ہتھیانے سے باز رکھا جائے۔ اپنی گفتگو کے دوران امریکی وزیردفاع نے طالبان سے ممکنہ مذاکرات سے متعلق سوال کا براہ راست جواب نہیں دیا۔
مزیدخبریں