ورلڈ کپ دوہزار گیارہ کے سلسلے میں آئرلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دو سو چھہتر رنز ہدف کا تعاقب کررہی ہے۔

دسویں کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت کے شہرموہالی میں ویسٹ انڈیزاورآئرلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سمتھ اور چندرپال نے اوپننگ کرتے ہوئے نواسی رنز کا بہتر بیٹنگ سٹینڈ مہیا کیا۔ چندر پال پینتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ان کے بعد آنے والے بیٹسمین براوو بھی کریز پر ذیادہ دیر ٹھہر نہ سکے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر سمتھ نے گیارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سو سات رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ دوسری جانب پولارڈ بھی پچپن گیندوں پر چورانوے سکور بنا کر نمایاں رہے۔ اس طرح ویسٹ انڈیز نے مقررہ پچاس اوورز میں دوسو پچھہتر رنز بنائے۔ آئرلینڈ کی جانب سے اوبرائن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔

ای پیپر دی نیشن