رواں مالی سال میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے چھ ارب چھیانوےکروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بیس فیصد زائد ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے فروری کے دوران بیرون ملک سے چھ ارب چھیانوے کروڑ ڈالر پاکستان آئے جوگزشتہ سال کے مقابلے میں ایک ارب سترہ کروڑاکسٹھ لاکھ ڈالر زائد ہیں ۔ فروری کے مہینے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے چوراسی کروڑباون لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجیں جو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں تینتالیس اعشاریہ پانچ فیصد زائد ہیں۔ رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران متحدہ عرب امارات سے ایک ارب باسٹھ کروڑڈالر،سعودی عرب سے ایک ارب چھپن کروڑڈالر اور امریکا میں موجود پاکستانی ورکرز نے ایک ارب انتیس کروڑڈالر پاکستان بھیجے۔پاکستانی ورکرز کی جانب سے ترسیلات میں اضافہ اور غیر قانونی چینلز کے ذریعے باہر سے رقوم بھیجنے کے رجحان میں کمی کے سبب زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،معاشی ماہرین کا اندازہ ہے کہ رواں مالی سال ترسیلات زر دس ارب ڈالر سے زائد ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن